بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی عرب کے سفیر کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کی میزبانی پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔

انوار الحق کاکڑ نے عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو سراہا۔نگران وزیر اعظم نے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالناہوگا، صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
Back to top button