بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کرکٹ فائنل، بھارت کا آسڑیلیا کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دے دیاورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔اسٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

بھارت کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 240رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، کے ایل راہول 66 اور ویرات کوہلی 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔

مزید پڑھیے  شندور پولو کا فائنل چترال نے جیت لیا، کور کمانڈر پشاور نے انعامات تقسیم کئے
Back to top button