بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز نے اہم ملاقات کی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سےوائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن۔ ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بیٹنگ۔ باولنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔چئیرمین پی پی سی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا آپ پر پورا اعتماد ہے ۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے بھی آگاہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی عرب پہنچ گئے
Back to top button