بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ تبادلہ، 2 جوان شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی عبداللّٰہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا۔ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 12 اور 13 نومبر کی رات کو ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
Back to top button