بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ کے الشفاء ہسپتال کے اندر اور سامنے پڑی لاشوں کو دفنانے والا کوئی نہیں ، فلسطینی وزارت صحت

غزہ کی پٹی میں حماس انتظامیہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ الشفاء ہسپتال کے اندر اور سامنے پڑی لاشوں کو دفنانے والا کوئی نہیں ۔سعودی خبررساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ الشفاء ہسپتال کے اندر اور باہر لاشوں کے انبار لگے ہوئے ہیں مگرانہیں دفن کرنے والا کوئی نہیں جب کہ قابض فوج نے ہسپتال کا زمینی اور فضائی محاصرہ کرکے ہر حرکت کرنےوالی چیز پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ الشفاء ہسپتال اپنی تمام تر صلاحیتیں ختم ہونے کے بعد کوئی بھی طبی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے، بجلی مکمل طور پر منقطع ہو چکی اور کمپلیکس کا اسرائیلی ٹینکوں نے محاصرہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اردگرد کی صورتحال میدان جنگ میں تبدیل ہوچکی ہے، مریض کمپلیکس میں جن حالات میں ہیں اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیے  مصری انٹیلی جنس چیف کی اسرائیلی صدر محمود عباس سے ملاقات
Back to top button