بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی نٹ شیل کمیونی کیشنز سے اسٹریٹجک شراکت داری

اشاعت کے شعبے میں عالمی رہنما آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) نے اسٹیک ہولڈرز انگیجمنٹ، کارپوریٹ برانڈنگ، فکری قیادت اور اسٹریٹجک کمیونی کیشنز میں مہارت رکھنے والی پاکستان کی صف اول کی کمیونی کیشن فرم نٹ شیل کمیونی کیشنز سے اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے۔

کراچی میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں نٹ شیل گروپ کے بانی اور سی ای او محمد اظفر احسن اور او یو پی کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی سینئر قیادت موجود تھی۔

ارشد سعید حسین نے تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے او یو پی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اپنی اشاعتوں، تعلیمی مواد اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے تعلیم کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ہم اے کیو اے آکسفورڈ کے آغاز کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں۔ ہمارے سخت تحقیقی طریقے اور رسائی پاکستان میں تعلیم اور سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نٹ شیل گروپ تحقیق، تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت طالب علموں کے لیے وظائف کے حوالے سے منفرد نقطہ نظر کا حامل ہے، جو اس کے اقدار کے عین مطابق ہے۔

محمد اظفر احسن نے نٹ شیل کو کمیونی کیشن شراکت دار منتخب کرنے پر او یو پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑے مقاصد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے او یو پی کی ادبی شراکت داری بڑھے گی۔ ہم آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی رسائی میں اضافہ اور اُس کی کتابوں کو قارئین کے لیے پُرااثر بنانے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے،آرمی چیف

پاکستان میں تعلیم کا شعبہ مشکلات حالات سے دوچار ہے، ان مشکلات سے تیزی سے نمٹنے اور مثبت تبدیلی لانے کے لیے معیاری اور جامع تربیت ضروری ہے، جس کے لیے تمام شراکت داروں کا تعاون ضروری ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے بارے میں
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک شعبہ ہے۔ یہ دنیا بھر میں تحقیق، اسکالر شپ اور تعلیم کے حوالے سے کتابیں شائع کرکے یونیورسٹی کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ او یو پی دنیا کا سب سے بڑا یونیورسٹی پریس ہے، جس کی شاخیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔

او یو پی ہر سال ہزاروں نئی کتابیں شائع کرتا ہے۔ دنیا کے 50 ممالک میں اس کے دفاتر ہیں اور ادارہ 5,500 افراد کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔

متنوع اشاعتی پروگرام کی وجہ سے لاکھوں افراد آکسفورڈ یونیورسٹی پریس سے مانوس ہوگئے ہیں۔ اس کی اشاعت میں تمام تعلیمی مضامین، بائبل، موسیقی، اسکول اور کالج کی نصابی کتب، بچوں کی کتابیں، انگریزی کو غیرملکی زبان کے طور پر پڑھانے کے لیے مواد، کاروباری کتابیں، لغات، حوالہ جاتی کتابیں اور تعلیمی جرائد شامل ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://oup.com.pk/کا وزٹ کریں۔

Back to top button