بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چند مقامات پر بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی علاقوں میں سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش (پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔

بڑے شہروں کا درجہ حرارت آج صبح ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اکیس، کراچی چھبیس، پشاور سترہ، کوئٹہ بارہ، گلگت نو، مری دس اور مظفر آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور بارہمولہ میں موسم خشک رہے گا جبکہ لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھارہ، لیہہ منفی ایک اننت ناگ اور بارہمولہ سات اور شوپیاں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا
Back to top button