بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔نوجوانوں کو بھارتی فوج اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اوڑی کے علاقے میں جعلی مقابلے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس  کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

نظربند رہنما نے سری نگر میں ایک عقیدت مند ہندو بھجن گانے اور مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی نئی دہلی کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر، مسلم جڑوں والے اسکولوں، کالجوں، سڑکوں اور دیگر نشانیوں کے نام تبدیل کرنے کا ذکر کیا۔

اے پی ایچ سی کے دیگر رہنماؤں بشمول مولوی بشیر عرفانی، عبدالصمد انقلابی اور چوہدری شاہین اقبال نے اپنے بیانات میں واضح کیا کہ مودی حکومت کے شیطانی ہتھکنڈے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

مظفرآباد میں ایک سیمینار میں مقررین نے عالمی برادری کی توجہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کی طرف مبذول کرائی ہے۔مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کے تشدد سے زیر حراست تین کشمیری جاں بحق
Back to top button