بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ای سی او رکن ممالک کیساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ای سی او کے رکن ملکوں کے ریذیڈنٹ سفیروں کے ساتھ آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے خطے کی ترقی کیلئے ای سی او کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ تاریخ اور ثقافت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج خطے کو مشترکہ چیلنجز درپیش ہیں جن کا اجتماعی ترقی وخوشحالی کیلئے ٹھوس کوششوں سے نمٹا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے روابط، تجارت، توانائی اور اقتصادی تعاون کو اجاگر کیا۔ای سی او کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہونے والے ای سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا انتظار کررہے ہیں۔

ای سی او کے رکن ملکوں کے سفیروں نے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کیلئے اپنے اپنے ملکوں کی خواہش اور ای سی او کے وژن اور مقاصد کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے  محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کی پیش گوئی
Back to top button