بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تیز رفتار کوچ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا

بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں ٹریفک کے افسوسناک حادثے کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ڈیرہ اللہ یار کے قریب چائنہ کیمپ کے مقام پر تیز رفتار کوچ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا جس کے باعث تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  قومی اسمبلی اجلاس میں تھپڑ چل گئے
Back to top button