بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ، سیمی فائنل میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔بھوٹان میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالغنی نے 6 ویں منٹ میں کیا جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول 14 ویں منٹ میں مرسد علی نےاسکور کیا۔بنگلادیش کی جانب سے دوسرا گول ابو سعید نے 29 ویں منٹ میں اسکور کیا، اختتامی وقت تک پاکستان مزید گول نہ کرسکا اور یوں بنگلادیش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
Back to top button