بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، آئی ایس پی آر

فوجی لاک ڈاؤن اور آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں،یوم استحصال کشمیر پر پیغام

بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 4  سال مکمل ہونے پر آج دنیا بھر میں کشمیری یومِ استحصال منا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ فوجی لاک ڈاؤن اور آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں، بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور افواج پاکستان نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی بیان بازی اور دشمنی پر مبنی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہیں، مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت کیا۔

مسلح افواج نے کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے طلب
Back to top button