بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم آج بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا جہاں سے ٹیم براستہ امرتسر چنئی جائے گی۔

قومی اسکواڈ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آخری ٹریننگ سیشن بھی کیا۔واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شروع ہورہی ہے.پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیے  دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
Back to top button