بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول 19روپے95پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 19روپے90پیسے فی لٹر مہنگا

پیٹرول کی فی لٹر قیمت 272روپے95پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 273روپے40پیسے ہو گی

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے آئندہ 15روز کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 19روپے95پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے90پیسے فی لیٹر اضافہ کا اعلان کردیا۔

منگل کے روز اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 15روز کے دوران بے پناہ اضافہ ہوا ہے اورہائی سپیڈ ڈیزل 15جولائی کو 96.26 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر گزشتہ روز31جولائی کو 111.44ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ پیٹرول 16جولائی کو 89.14ڈالر فی بیرل تھا جو کہ بڑھ کر 97.39ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

گزشتہ رات تین بجے تک حکومت نے اوگراکی ورکنگ کو ہر لحاظ سے چیک کیا ، قیمتوں کے اعلان میں تاخیر کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ہم ڈھونڈ رہے تھے کہ کوئی بھی اگر کمی کی جاسکتی ہے تو کیا جائے، صبح وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف سے بھی بات کی اورانہوں نے کہا ہے جو کچھ بہتر ہو سکتا ہے ہمیں وہ عوام کے لئے کرنا چاہیے ، ہم سب کو معلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے حوالہ سے کمٹمنٹ ہے وہ نہ ہوتی تو پھر ہم اس کو کم کر کے تھوڑا اضافہ کرتے لیکن ہم سب کو پتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں اور سٹینڈ بائی ایگریمنٹ ہے۔

ماضی کی حکومت کے دور میں بھی یہی مسئلہ تھا کہ نہ صرف انہوں نے جاتے جاتے بین الاقوامی کمٹمنٹس کو پورانہیں کیا بلکہ جاتے جاتے کم کردیا۔ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اس وقت یہی ضروری ہے کہ جو کم ازکم قیمت متعین ہوئی ہے وہ پاس کی جائے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی سے سرمایہ کاروں کے24ارب روپے ڈوب گئے۔

پیٹرول کی قیمت میں 19روپے95پیسے فی لیٹراضافہ کے بعد نئی قیمت 272روپے95پیسے فی لیٹر ہو گی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں19روپے90پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 273روپے40پیسے ہو گی۔ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت کی خواہش تھی اورہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف دیا جائے لیکن بین الاقوامی قیمتیں حکومت کے کنٹرول میں نہیں ۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم شہبازشریف کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ 

Back to top button