بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کو دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشن کیے۔

مزید کہا کہ خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور، ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشت گرد مزاروں، عبادت گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک سے گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر، اسلحہ، گولیاں، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناحت عذی، عادل، رمضان، عبدالرحمن، عثمان، آصف، معاویہ، اسامہ، رحمن اور حضرت شیان کے نام سے ہوئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پر مبنی نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی ساہیوال نے امجد عطاری، الطاف، عدنان، شہریار، اعجاز، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے485 کومبنگ آپریشنز کے دوران36 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 8 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

مزید پڑھیے  چوہدری پرویز الہیٰ رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے یہ کارروائیاں لاہور، اٹک، سرگودھا، گوجرانولہ، ملتان اور ڈی جی خان میں کی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

Back to top button