بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپور تھل کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپور تھل کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔ میلہ تقریبات کا آغاز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نوپور تھل خالد محمود خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد، ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایس ایچ او تھانہ نورپور تھل انعم سرفراز نے مزار حضرت بابا سیدن شاہ بخاری پر چادر چڑھا کر کیا ۔

میلہ کے پہلے روز نورپورتھل سپورٹس اور اسٹیڈیم میں کبڈی کا شاندار مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے بطور مہمان خصوصی ،پریزیڈنٹ پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب ملک سعد بشیر اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان کے ہمراہ شرکت کی ۔ میلہ تقریبات کے دوسرے روز ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

نورپور تھل پہنچنے پر مقامی مسلم لیگی راہنماؤں اور ورکرز کی طرف سے کلمہ چوک میں بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ بعد ازاں ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے میلہ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سالانہ میلہ کی تیسرے روز کی تقریبات میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اے ڈی سی جی خوشاب احمد صہیب ، اے ڈی سی ار متطاہر امین حیات وٹو، ڈی ایس پی نورپور تھل خالد محمود خان نیازی، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس اور ایس ایچ او تھانہ نورپور تھل انعم سرفراز نے بھی ان تقریبات میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

مزید پڑھیے  دریائے جہلم کے مقام پر ڈوبنے والے شخص کی باڈی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی

اس موقع پر مہمانان گرامی نیزہ بازی مقابلوں اور گھوڑا ناچ سے خوب محظوظ ہوئے ۔ دوران میلہ تقریب ذیشان شبیر رانا اور دیگر مہمانان گرامی کی دستار بندی کی گئی اور انہیں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔ نیزہ بازی کے مقابلوں کے اختتام پر ونر کلبز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ سالانہ تاریخی میلہ کے تینوں ایام کی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانان خصوصی اور مہمانان گرامی کا اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل سعد بن خالد، چیف آفیسر ظفر عباس، میونسپل آفیسر فرخ عباس، ایس ڈی او ملک شاہد اقبال اعوان، پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالداعوان اور ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک حاجی اجعاز حسین برہان کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

Back to top button