بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

لاہور میں ایشیا کپ کی  ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے علاوہ سابق کپتان وقار یونس، محمد حفیظ، وہاب ریاض سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئر مین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا ہونا خوش آئند ہے۔تقریب میں ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں ہونگے، فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

ایونٹ میں دو ستمبر کو پاکستان اور بھارت کینڈی میں مد مقابل ہونگے۔ پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچی تو ایک اور مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی تو اس ایونٹ میں تین بار مد مقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیے  فٹبال کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ، ورلڈ کپ میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دیدی
Back to top button