بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

19 جولائی 1947ء کو کشمیری عوام نے اپنا سیاسی مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا، عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے اخبارات کے نام ایک تحریری بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری حریت پسند لوگ ( 19جولائی کویوم الحاق پاکستان اس تجدید عہدکے ساتھ منائیں گے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اورجموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تنظیم کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 19جولائی 1947ء کو جموں کشمیر کے حقیقی نمائندوں نے سرینگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ایک اجلاس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی تھی۔تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے 19جولائی کو جموں کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے تقریبا ایک ماہ قبل 1947میں اس دن کشمیری عوام نے اپنا سیاسی مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا۔

عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیری عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک جموں کشمیر بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کرکے پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا۔ عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی طرف سے جاری ظالمانہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر جدوجہد آزادی کوکمزور کرنے کے بھارت کے مذموم ہتھکنڈوں کامقابلہ کریں۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 کشمیر نوجوان شہید کردیئے
Back to top button