بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریسکیو آفس 1122 نورپورتھل کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو خوشاب انجینیٸر حافظ عبدالرشید کی ہداٸت پر ریسکیو آفس 1122 نورپورتھل کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل سعد بن خالد ،ریسکیو 1122 نورپورتھل آفس کے انچارج شہزاد قیصر اوردیگر سٹاف ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپور تھل کے سٹاف اور نورپورتھل پریس کلب کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کٸے گٸے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اینٹی ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون کریں۔

حفظان صحت کے تمام اصولوں پر عمل کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کریں ۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو سنٹر نورپورتھل کی ایمبولینس کاوزٹ بھی کیا۔ انچارج ریسکیو آفس 1122 نورپورتھل شہزاد قیصر نے انہیں بریفنگ دی۔ سعد بن خالد نے ریسکیو آفس نورپورتھل کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہاتے ہوءے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائ۔

مزید پڑھیے  کچہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے غازی اسد اقبال کیلئے سلور میڈل کا اعزاز
Back to top button