بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کیخلاف مقدمہ درج

اینٹی کرپشن فیصل آباد ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان پر جعلسازی سے زمین ٹرانسفر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں عظمی خان نے 1010کنال اراضی خریدی۔ 310کنال اراضی جعلسازی سے ٹرانسفرکی گئی

بوگس ریکارڈ کی بنا پراراضی غیر قانونی طریقے سے عظمی خان نے اپنے نام کروائی۔جعلسازی سے اراضی ٹرانسفر کرنے والے نائب تحصیلدار،پٹواری کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اوردیگرکی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہیں۔

مزید پڑھیے  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیخلاف مقدمہ درج
Back to top button