بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، وزیراعظم اور بل گیٹس نے صحت عامہ اوردیگرسماجی بہبود کے پروگرامز سے متعلق گفتگو کی وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچا نا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں

بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ،پولیو وائرس سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے، بل گیٹ وزیراعظم اور بل گیٹس نے غذایت کی کمی ، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچا ؤکی لازمی خدمات کی فراہمی سے متعلق گفتگو کی۔ وزیراعظم اور بل گیٹس کی گفتگو میں مائیکرو پے منٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے وزیراعظم اور بل گیٹس نے قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن پاکستان میں صحت عامہ اور دیگر سماجی بہبود کے پروگرامز چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیے  سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور صدر، وزیراعظم کی اسمبلیاں کی تحلیل،آرٹیکل 6 کی کارروائی کا راستہ موجود،اضافی نوٹ
Back to top button