بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پیوٹن خانہ جنگی نہ کرنے پر نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے مشکور

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خانہ جنگی نہ کرنے پر نجی ملیشیا ویگنر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویگنر گروپ کو اندھیرے میں رکھ کر اپنے ہی مسلح بھائیوں کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس لیے انہوں نے شروع میں ہی براہ راست احکامات دیدیے تھے کہ خونریزی سے اجتناب برتا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ میں شامل اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں یا ملازمت چھوڑ دیں، جو بیلا روس جانا چاہتا ہے اسے ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ ویگنر گروپ کے زیادہ تر کمانڈر اور فائٹرز روسی محب وطن ہیں، ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرأت دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ بغاوت کرنے والوں نے ملک کو دھوکا دیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی کا خون بہانے کی سازش وہی عمل تھا جو یوکرین میں روس کے دشمن اور ان کے مغربی سرپرست چاہتے تھے کہ بالآخر روس کو شکست ہو اور معاشرہ تقسیم ہوجائے اور خانہ جنگی ہوجائے۔

مزید پڑھیے  برٹش انڈین رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننے کی دوڑ جیت لی
Back to top button