بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل کیلئے دونوں ممالک روس اورسعودی عرب کے مشترکہ کردار کو سراہا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی اور روس باہمی مفادات سمیت روس، سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کیلئے فائدہ مند منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی روس تعلقات میں اضافے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کے لیول کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی، اور ہمارے تعلقات میں مزید اضافے کو کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان دمیتری پاسکوف کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اوپیک کوآپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے پہلے روسی صدر کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال کے علاوہ توانائی، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

پیوٹن کے طیارے کو روسی لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے کر روس سے ابوظبی تک پہنچایا۔ابوظبی پہنچنے پر اماراتی طیاروں نے آسمان پر روسی پرچم کے رنگ بکھیر کر روسی صدر کو خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیے  کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا
Back to top button