بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ایکواڈور میں خانہ جنگی، صدر نے فوج طلب کرلی

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد گینگ کی جوابی مجرمانہ کارروائیاں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد صدر نے ملک میں داخلی مسلح تنازعہ سے نمٹنے کیلئے فوج بلالی اور ملک بھر میں 60 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور میں بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے سرغنہ جوز ایڈولفو میسیئس کے جیل سے فرار کے بعد امن وامان کی صورتحال خراب ہو گئی۔منشیات اسمگلنگ کے جرم میں34 برس کی سزا کاٹنے والے گینگ لیڈر کے قتل کے بعد جرائم پیشہ گینگ نے ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں گھس کر صحافیوں اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنا لیا جبکہ گینگ کی جانب سے یونیورسٹی میں بھی دھاوا بول دیا اور گینگ کی جانب سے شہریوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیے  پنڈورا پیپرز، متعدد غیر ملکی رہنماؤں کی آف شور کمپنیاں سامنےآگئیں
Back to top button