بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

آئی ایم ایف کا دبائو، بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ  پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لےلی گئی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنےکی چھوٹ دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور  آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔

اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقاتوں اور رابطوں سے یہ پیشرفت ممکن ہوئی ہے، وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں رابطوں اور ملاقاتوں سے بریک تھرو ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا
Back to top button