بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

شہریوں سے رقم ہتھیانے پر دو پولیس اہلکار سلاخوں کے پیچھے

راولپنڈی پولیس میں کڑا احتساب جاری،مری میں پولیس اہلکاروں اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے شہری سے رقم ہتھیانے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،02 پولیس اہلکاروں سمیت 04 افراد کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار،ملزمان میں پولیس اہلکار احتشام اور حماد اور انکے ساتھی صائم اور جواد شامل ہیں، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکارظاہر کرکے 25ہزار روپے ہتھیائے، سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور مجرمانہ فعل کسی صورت قابل برداشت نہیں، شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے  دو مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں،7 افراد جاں بحق
Back to top button