بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لئے ریسکیو آفس خوشاب میں تقسیمِ کیش ایوارڈ تقریب کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق سالانہ بہترین کارکردگی کرنے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لئے ریسکیو آفس خوشاب میں تقسیمِ کیش ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کے ہمراہ کنٹرول روم انچارج محمد شکیل،سینیئر اکاؤنٹنٹ مہر محمد عمران، اسٹیشن کوآرڈینیٹر آصف شہزاداور ریسکیو عملہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی رنگ و نسل کی تفریق سے بالا تر ہو کر حفاظتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی بقاء کی حفاظت کو یقینی رکھنے کے لئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی روایت کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کرنے والے افسران اور ریسکیو عملہ ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ریسکیو عملہ نے ایک سال کے دوران مقررہ ریسپانس ٹائم کے دوران ٹیم ورک کے تحت کام کرتے ہوئے جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل صد ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب اپنے بہترین ریسپانس ٹائم میں ہر خاص و عام کو ریسکیو سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے تمام ریسکیو عملہ کو تلقین کی کہ وہ ریسکیو سروسز کی بروقت فراہمی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے آپ کو ہر لحاظ سے فٹ رکھیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے سالانہ بہترین کارکردگی کرنے والے ریسکیورز ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن عثمان سرور، ڈرٹ ریسکیور سلطان سکندر اور فائر ریسکیور وقاص رفیق میں کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید پڑھیے  خصوصی افراد صلاحیتوں کے اعتبار سے عام افراد کے برابر ہوتے ہیں، احمد صہیب
Back to top button