بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خصوصی افراد صلاحیتوں کے اعتبار سے عام افراد کے برابر ہوتے ہیں، احمد صہیب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کے اہم رکن ہیں۔یہ صلاحیتوں کے اعتبار سے عام افراد کے برابر ہو تے ہیں۔اگر ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے تو یہ ملک و قوم اور اپنے کنبے کی بہترین طریقے سے خد مات سرانجام دے سکتے ہیں ۔

 

وہ اپنے آفس میں ڈی سی آ ر سی اور ڈی آر ٹی سی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ان خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرملک امتیاز احمد مانگٹ نے صدر اجلاس کو گذشتہ کا رکر دگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں 6خصوصی افراد کی ڈیلی ویجز پر تو سیع جبکہ وی آئی پیز اور فز یکل سپیشل پر سنز کی توسیع پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیے  حکیم راجہ ذکاءاللہ کے صاحبزادے ڈاکٹر راجہ انس شہزاد رشتہ ازدواج سے منسلک
Back to top button