بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جوہر آباد میں پری بجٹ مشاروتی اجلاس بعنوان”عوامی بجٹ عوامی رائے کیساتھ” کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام شیر این جی او اور گلیڈ کے تعاون سے جوہر آباد کے مقامی ہوٹل میں پری بجٹ مشاروتی اجلاس بعنوان”عوامی بجٹ عوامی رائے کیساتھ” کا انعقاد کیا گیا۔اجلا س میں سماجی شخصیات,وکلاء,صحافیوں کاروباری،مذہبی اقلیتی نمائندگان سمیت خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل ملک عبدالرحمان اعوان ایڈووکیٹ اورصدر ڈسٹرکٹ بار خوشاب ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع خوشاب میں شہریوں کی ضروریات کے مطابق فنڈز مختص کیے جائیں جس سے یہ ضلع ترقی کی جانب گامزن ہو۔ انہوں نے محکمہ فنانس سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بجٹ سازی سے قبل ایسے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے تاکہ بہتر پلاننگ کیساتھ آگے بڑھا جاسکے۔ سوشل ویلفیر آفیسر خوشاب ہما عزیز راجہ اور ایکس ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب پروفیسر تنویر قریشی کا کہنا تھا کہ وسائل کی فراہمی اور اخراجات میں عام شہریوں کا اہم رول ہوتا ہے جسے انہیں ادا کرنا ہوگا تاکہ بجٹ اخراجات میں شفافیت لائی جاسکے اور حکومت کو چاہیے کہ ملک کے غریب شہریوں کو سامنے رکھتے ہوئے بجٹ سازی کی جائے،سوشل ویلفئیر آفیسر ہما عزیز راجہ نے کہا کہ بجٹ ایک انتہائی اہم دستاویز ہے جو عام شہریوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی رائے اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وسائل کی تقسیم کرے،

محمد عمران فوکل پرسن گلیڈ نے کہا کہ صوبہ بھر میں تمام اضلاع کو انکی ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہم کئے جائیں تاکہ ہر شہر یکساں ترقی کر سکے۔مسیحی و اقلیتی برادری کےشہزاد بلوچ جارج نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے ترقیاتی مختص فنڈز کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے نیز اقلیتوں کے لئے مختص فنڈز کو پبلک کیا جائے تاکہ انکے مسائل حل ہو سکیں۔پی آ ر اوخوشاب رانا عبد الجبار کا کہنا تھا کہ بجٹ سازی بلاشبہ ایک اہم ترین کام ہے جس میں عوامی رائے کا شامل ہونا ضروری ہے تاہم مختص شدہ بجٹ کے استعمال میں بھی سماجی شخصیات اور پبلک کواپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل بروقت مکمل کی جاسکے۔قبل ازیں پراونشل مینیجر سی پی ڈی آئی فیصل منظور نے بجٹ سازی کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی اور شہریوں کو بجٹ کے مختلف حصوں کے بارے آگاہ کیا۔انہوں نے رواں مالی سال کے دوران ضلع خوشاب کیلیے مختص کردہ ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی گفتگو کی اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ بجٹ اخراجات پر نظر رکھا کریں تاکہ اس کے استعمال میں شفافیت لائی جاسکے۔ اس موقع پرشرکاء کی جانب سے بھی مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے معیار اور تکمیل کے حوالے سے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ان منصوبہ جات کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

Back to top button