بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

یہ پانچ طریقے اپنائیں اور زندگی میں چست ہو جائیں

اگر آپ اپنے کاموں میں بہت مصروف ہیں اور ورزش کیلئے وقت نہیں نکال پاتے  تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو چندایسے کام بتائیں گے جن کے ذریعے آپ خود کو  صحت مند اور چست رکھ سکتے ہیں۔چند آسان طریقے جانتے ہیں۔

ایکسرسائز:

ایکسرسائز کرنا بہت ضروری ہے جو آپ کو ناصرف چست اور صحت مند رکھتی ہے بلکہ آپ کی صحت کو بھی بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے، ایک تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ مراقبہ  (meditation) بےچینی اور پریشانی سے نجات کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اپنی سانسوں پر توجہ دیں:

اگر آپ  ذہنی تناؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں بہتر رہے تو اپنی سانس پر توجہ دیں۔

اس کے لیے صرف آپ کو چند منٹ کی ورزش کرنا ہوگی، پہلے لمبا سانس اندر لیں اور پھر اپنی ناک کے   ذریعے باہر نکالیں۔

جسم کی حرکت:

بہت دیر تک بیٹھ کر کام کرنا آپ کے جسم کو تھکا سکتا ہے جس سے نہ صرف جسم میں تناؤ بلکہ ذہنی طور پر بھی آپ میں چڑچڑا پن آجائے گا اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ چند منٹ کیلئے اپنی جسم کو حرکت میں لائیں اس سے آپ کے تناؤ میں فوری کمی آئے گی۔

دوستوں سے رابطے:

دوستوں سے روابط بنا کر رکھنے سے بھی ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے  لیکن اس کیلئے آپ کو ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا ضروری ہے جو آپ سے مخلص ہوں اور آپ ان کے ساتھ اچھا محسوس کریں۔

صحت مند کھانے:

پروٹین، فائبر اور وٹامن سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کو اپنے کھانوں میں شامل کریں کیونکہ صحت مند کھانا آپ کو بیماریوں سے بچاتا ہے اور خوش ذائقہ کھانا آپ کو ذہنی طور پر بھی خوش رکھ سکتا ہے۔

Back to top button