بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول کا اعلان کردیا گیا ، قومی ٹیم دورہ میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ 14 تا 18 دسمبر سے پرتھ‬ میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹیسٹ ‫26سے 30دسمبر میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3سے 7جنوری 2024 تک سڈنی‬ میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جائے گی جوکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی، آسٹریلیا اور پاکستان کے سپنرز رچی بینو اور عبدالقادر کے نام سے بینو قادر ٹرافی کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جب آسٹریلوی ٹیم نے 16 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔بابراعظم کا آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ ٹور ہوگا، اس سے قبل وہ دسمبر 2016 میں مصباح الحق اور نومبر 2019 میں اظہر علی کی قیادت میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں، بابراعظم آسٹریلیا میں ابتک پانچ ٹیسٹ میچوں میں 278 رنز بناچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیے  قومی کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ، کل ٹریننگ کا آغاز کریگی
Back to top button