بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

تین مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ، دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن امریکی خاتون ایتھلیٹ کی پراسرار موت

تین مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن امریکی اسپرنٹر اور لانگ جمپ ایتھلیٹ ٹوری بؤوی  گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ کے ایجنٹ کمبرلی ہالینڈ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے  موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  32 سالہ ٹوری بؤوی فلوریڈا میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹوری بؤوی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔امریکا کے ٹریک اینڈ فیلڈ کھیلوں کی گورننگ باڈی نے اپنے ٹوئٹر پر ٹوری بؤوی کی موت  پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری بؤوی نے کھیلوں پر اپنے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ 21 رنز سے جیت لیا
Back to top button