بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ ندیم خان کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

ندیم خان کو کچھ روز پہلے ڈائریکٹراکیڈمیز ویمن کرکٹ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور وہ پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور کوآرڈینیٹر سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ڈومیسٹک سسٹم تبدیل ہونے کے بعد ندیم خان نے ملک بھر میں کوچز کی تقرری اور کئی اور اہم فیصلے کئے تھے، ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا کے بعد وہ سابق دور کے دوسرے ڈائریکٹر ہیں جنہیں فارغ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ندیم خان بطور مینجر پاکستان انڈر 19 ٹیم اور ممبر کرکٹ کمیٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  فیفا ویمنز ورلڈکپ، آسڑیلیا نے کینیڈا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
Back to top button