بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مردہ خاتون نے الیکشن جیت کر سب کو حیران کر دیا

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں مردہ خاتون نے الیکشن جیت کر سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست اتر پردیش  کے ضلع بجنور میں خاتون نے اپنی موت کے تقریباً دو ہفتے بعد الیکشن میں  فتح حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق خاتون امیدوار آشیا بی کی موت  بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات سے صرف 12 دن قبل پھیپھڑوں اور پیٹ میں انفیکشن کے باعث ہوئی۔

تاہم  ریاست میں انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد کسی بھی وجہ سے امیدوار  کا نام بیلٹ پیپرز سے ہٹانے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔30 سالہ خاتون کے شوہر نے انتخابی عملے کو بیوی کی موت کی اطلاع دی لیکن کوئی طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کا نام بیلٹ پیپرز سے نہیں ہٹایا جاسکا اور ووٹنگ طریقے کے مطابق ہی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق مردہ خاتون نے بجنور ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں میونسپل سول باڈی کی نشست پر تقریباً 44 فیصد ووٹ حاصل کیے اور کامیابی سمیٹی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مردہ انسان کو الیکشن میں فتح ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب ایک بار انتخابی عمل شروع ہو جائے تو اسے کسی بھی وجہ سے روکا یا ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔موت سے قبل خاتون علاقے میں کافی مقبول تھیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے انتقال کے باوجود اسے ہی  ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیے  بھارت میں غیر معمولی طوفانی بارش سے 18 ہلاک، کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے بند
Back to top button