بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

14 مئی کو کوئی جنات ہی آکر الیکشن کے انتظامات کرواسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ عام انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہیں، کیا ان کو اسمبلیاں توڑنے پر انعام دیا جائے؟

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  پی ٹی آئی کو 15 دن کی گنجائش دینا بھی مناسب بات نہیں ہے لیکن ان کی دلجوئی کے لیے دیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ سے کہے گی کہ آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے، 14 مئی کو کوئی جنات ہی آکر الیکشن کے انتظامات کرواسکتے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن سے تو انتظامات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ جہاں 30 دن کی گنجائش پیدا کررہی ہے وہیں 60، 65 دنوں کی گنجائش پیدا کردے تو سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے  کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لینے کا فیصلہ
Back to top button