بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج کوٹہ دستیاب لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے

وزارت مذہبی امور کی جانب سے تاخیر کے باعث حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہوسکا جس کے باعث قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور  دیگر ائیرلائنز کو  حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔    مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہےکہ حج کوٹہ دستیاب ہے لیکن حج کرنے والےکم پڑگئے ہیں۔ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

قومی ائیر لائن (پی آئی اے)  اور  دیگرایئرلائنزکوحج  کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے اس سال حاجیوں کی تعدادتاحال فراہم نہیں کی ہے۔ سعودی حکومت نےاس سال پاکستان کوایک لاکھ79 ہزارحاجیوں کاکوٹہ دیاتھا تاہم حج اخراجات دگنی ہونے سےدرخواستیں کم موصول ہوئیں۔

Back to top button