بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز  کے پہلے میچ میں  نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔سیریز کا پہلا ون ڈے  آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، ول ینگ اور ڈیرل مچل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی وشش کریں گے۔دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

مزید پڑھیے  جمیکا ٹیسٹ،پاکستان کو میزبان ٹیم کیخلاف 124رنز کی برتری حاصل
Back to top button