بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ورٹیکل پروگرامز کے اہداف اور اصلاحات عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کا تعاون درکار ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر

پنجاب ورٹیکل پروگرامز کے کمیونیکیشن یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں منعقد ہوا جس میں ورٹیکل پروگرامز کے منصوبہ جات، اصلاحات اور حاصل کردہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی آر ایم این سی ایچ، ایڈز، ہیپاٹائیٹس اور ٹی بی کنٹرول پروگرامز اور سی ڈی سی اور ای پی آئی کے ایک سال کے دوران اہداف اور نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت تمام سٹاف کی عزت و وقار کا مکمل رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن، بریسٹ فیڈنگ پروگرام کے حاصل کردہ اہداف سے متعلق عوامی آگہی کے لئے جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے۔ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ 43 جیلوں میں 52000 قیدیوں کی سکریننگ مکمل، ہسپتالوں میں 5 لاکھ افراد کی سکریننگ سے متعلق آگہی پروگرام شروع کئے جائیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈرپ اینڈ شپ پروگرام کے تحت چنیوٹ، جھنگ، شیخوپورہ اور قصور کے اضلاع کے دل کے مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں شفٹ کرنے کا انتظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب میں متعارف کردہ تمام اصلاحات سے متعلق عوامی آگہی کے لئے میڈیا کا تعاون درکار ہے۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل سمیت ورٹیکل پروگرامز کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔

مزید پڑھیے  عمران خان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی
Back to top button