بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جمیکا ٹیسٹ،پاکستان کو میزبان ٹیم کیخلاف 124رنز کی برتری حاصل

عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔ عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد علی 34 اور اظہر علی 23 رنز بناسکے۔ فواد عالم بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے

پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے اور اسے ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔ عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عابد علی 34 اور اظہر علی 23 رنز بناسکے۔ فواد عالم بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے  تھے اور اسے میزبان ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل تھی۔

کپتان بابر اعظم 54 اور فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ کریز  پر موجود تھے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے217 رنزکے جواب میں میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز  251 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تھی۔

میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کےخلاف36 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کریگ برتھ ویٹ 97 اور جیسن ہولڈر 58 رنز بناکر نمایاں رہے، روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے بالترتیب 21 اور22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اور محمد عباس نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button