بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر سندھ کا چھ ماہ تک20 لاکھ افراد کو مفت راشن دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چھ ماہ تک صوبے بھر میں 20 لاکھ لوگوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں گورنر سندھ نے فیڈرل بی ایریا میں سحری کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طاقتور پاکستان کے نام سے پورے صوبے میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دیں گے، اگر کسی کو 6 مہینے سے زیادہ راشن چاہیے تو پھر اس سے راشن کی آدھی قیمت وصول کریں گے۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے لیاری میں بروہی چوک کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی، اس موقع پر لوگوں نے رویتی بلوچی پگڑی بھی گورنر سندھ کو پہنائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری میں دورے پر مجھے لیاری والوں نے گلے لگایا، کہا آپ سے ہمیں امیدیں ہیں، میں نے لیاری والوں کو کہا آپ کے پاس تو بڑے بڑے لیڈر ہیں، لیاری والوں نے کہا کہ سب لیڈروں کی ایسی کی تیسی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں بجلی گیس پانی کا مسئلہ ہے، اس شہر میں واٹر ہائیڈرنٹ صرف 7،8لوگوں کے ہیں ، غلام نبی نامی بندے کو میں نے بلایا تو اس نے کہا کہ میرے 1200واٹر ٹینکر ہیں، اس شخص نے اتنے پیسے کہاں سے کمائے کہ اس کے پاس 1200ٹینکر ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس پورا فارمولا ہے جس کے تحت 300یونٹ تک بجلی مفت مل سکتی ہے، وزیراعظم سمجھدار آدمی ہیں، عید کے بعد کراچی اور صوبے کے مسائل پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے 70ہزار لوگوں نے درخواستیں دی ہیں، میرا کمرا بھر گیا ہے، عید کے بعد میڈیا کو وہ 70ہزار درخواستیں دکھاؤں گا۔

Back to top button