بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

06 رُکنی بین الصوبائی خطرناک گروہ ،افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت ملزمان گرفتار

نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیابی۔تھانہ اکبر پورہ 53 لاکھ کی راہزنی کا مقدمہ ٹریس۔06 رُکنی بین الصوبائی خطرناک گروہ ،افغانی ماسٹر مائنڈ ،سہولت کاراور پولیس اہلکار سمیت ملزمان گرفتار۔02 ملزمان کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے ،ملزمان کا اعتراف جرم گرفتار ملزمان نے دار لحکومت اسلام آباد کے علاؤہ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگراضلاع میں بھی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کردیا ،نشاندہی پر لوٹی گئی رقم،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے پولیس لائن نوشہرہ میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 28-32023کو دن 01 بجے تھانہ اکبر پورہ کے علاقہ نزد مسلم سٹی میںمسلح نامعلوم راہزنوں نے مسمی ذاکر حسین ساکن لالا کلے پشاور جو کہ مویشی منڈی میں کمیشن کا کام کرتا ہے سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے راہزنی کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے SP انوسٹی گیشن وقار احمد کی سربراہی میں DSP پبی گلشید خان، ایس ایچ اوتھانہ اکبر پورہ نگاہ حسین خان اور ساجد خان ASI پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کروقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے منظر عام پر لانے اور چھینی گئی رقم کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔تفتیشی ٹیم کے لیے یہ مقدمہ کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ مقدمے کا ہر پہلو سے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے ماسٹر مائنڈ نجیب اللہ ولد عبدالعزیز ساکن لالا کلے پشاور،سہولت کار فہد شاہ ولد قدر شاہ ساکن پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔ ادریس ولد علم خان ساکن افغانستان حال پشاور،حمیداللہ ولد بسم اللہ ساکن افغانستان حال راولپنڈی،سمیع اللہ ولد سردار خان ساکن لکی مروت حال ٹیکسلا اور شیر شاہ ولد شاہ جہان ساکن حاجی کمیپ پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔واردات کے ماسٹر مائنڈ نجیب اللہ کو علم تھا کہ ذاکر حسین مویشی منڈی سے رقم لیکر بینک میں جمع کروانے لے جاتا ہے۔جس پر اُس نے لوٹنے کا منصوبہ بناکر اُسے عملی جامہ پہنایا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ گرفتار شدہ ملزمان صوبہ پنجاب،دارالخلافہ اسلام پولیس کے علاؤہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کو بھی راہزنی،ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے محدود وسائل اور نامساعد حالات کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔

مزید پڑھیے  کراچی میں سرکاری تعلیمی ادارے بھی ڈاکوئوں سے محفوظ نہیں، پروفیسر کو بھی لوٹ لیا
Back to top button