بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر پیش نہ ہوئے،سماعت 16مئی تک ملتوی

الیکشن کمیشن میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت ہوئی تاہم تینوں ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، وکلا کی استدعا پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی گئی۔الیکشن کمیشن میں اسد عمر کے وکیل انور منصور نے بتایا عمران خان نے 8 کیسز میں پیش ہونا ہے، اس لئے یہاں نہیں آسکتے۔ ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا لگتا ہے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا نمبر ہی نہیں آئے گا، کیس بہت عرصے سے التوا کا شکار ہے، اگر اب بھی آپ نے جواب نہ جمع کروایا تو ہم حکم جاری کریں گے۔وکیل نے آئندہ ماہ کی کوئی تاریخ دینے کی استدعا کی تو کمیشن نے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے فواد چوہدری کے پیش نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو وکیل انور منصور نے بتایا کہ فواد چوہدری آج 8کیسز میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے اس پر ریلیف نہیں مل سکتا کہ فواد چوہدری نے عمران خان کے ساتھ جانا ہے، انہیں پیش تو ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیے  عدالتوں اور ججز کو اپنے فیصلوں کا معیار ایک رکھنا چاہیے، سعید غنی
Back to top button