بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول ہموکہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری کی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل کمیشن فا ر ہیو من ڈویلپمنٹ خوشاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول ہموکہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر (سکینڈری) خوشاب ملک فضل الہی فضل ، ڈی ا و لٹر یسی رائے حسن عباس،فیلڈ افسران،اساتذہ اور سکول انتظامیہ موجود تھی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری،ڈی او سکینڈ ری ملک فضل الہی فضل اور دیگر شرکاءے تقریب نے سکول کے احاطہ میں پودے لگا کر اس سال کی شجرکاری مہم کاآغاز کیا۔اس موقع پر عمردراز جھا ور ی اور ملک فضل الہی فضل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں درختوں کی شدید قلت ہے لہذا ہر فرد کو اپنے اپنے حصے کا پودا لگا کر دیکھ بھال بھی کر نی چاہیے تاکہ پودا پروان چڑ ھے اور پودا لگانے والے کیلئے اجر عظیم ہو۔

مزید پڑھیے  عوام کو آٹے کے حوالے سے دئیےجانے والے ریلیف کو بڑے احسن طریقے سے چلایا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر
Back to top button