بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

20 اپریل کو عیدکا چاند نظر آنےکا کتنا امکان

ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ 20 اپریل کو عیدکا چاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکےگا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنےکے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔خیال رہےکہ 20 اپریل بروز جمعرات پاکستان میں 29 واں روزہ ہوگا اور اگر 20 اپریل کو چاند نظر نہیں آیا تو عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔دوسری جانب  عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں تمام مکاتب فکراپنے عقائد کے مطابق مذہبی فرائض ادا کرنے میں آزاد ہیں، انیق احمد
Back to top button