بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت بھی بڑھ گئی

انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 65 پیسے پر بند ہوا، آج انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا۔  انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہوکر 2008 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیے  ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، اسحاق ڈار
Back to top button