بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور افغانستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو  شارجہ میں کھیلا جائے گا۔افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

آج سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرافی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افغان روایت و ثقافت کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرافی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افغان روایت و ثقافت کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  چارلسٹن اوپن کا ٹائٹل بلینڈا نے جیت لیا
Back to top button