بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات ہو گی

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم آج مملکت میں چاند نظر آنے  کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری ہوگا۔ حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں کل بعد نماز عشاء تراویح ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی شاہی دیوان  نے بھی اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا مملکت میں یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کوہوگی۔

Back to top button