بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

این ڈی ایم اے کا ترکیہ،شام کیلئے50 ہزار ٹینٹوں کی تیاری کا آرڈر

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے ریلیف اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ کے لئے مجموعی طور پر 69 پروازوں کے ذریعے 2686 ٹن خیمے روانہ کیے گئے ہیں جب کہ 2597 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام کو بحری جہازوں کے ذریعے بھیجا گیا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 50 ہزار خیمے تیار کروائے ہیں جن میں فائر پروف خیمے بھی شامل ہیں۔این ڈی ایم اے اب تک 26 خصوصی پروازوں کے ذریعے 36,402 موسم سرما کے خیمے ترکیہ بھجوا جا چکا ہے۔

Back to top button