بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، راشد خان کی قیادت میں 17 رکنی افغان ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغانستان ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے خلاف لیگ اسپنر راشد خان افغانستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔افغان اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت اور محمد نبی شامل ہیں۔عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نبی، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوید الحق کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت محنت کی ہے، سلیکٹرز نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے  سینیٹ گولڈن جوبلی، اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کے یادگاری سکے جاری کردیئے
Back to top button