بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن جدہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جدہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اختر جہاں سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر، 812 سے جدہ جا رہا تھا، مسافر نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔مسافر اختر جہاں کا تعلق کے پی کے ضلع مردان سے ہے، مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button